They are 100% FREE.

ہفتہ، 4 اگست، 2018

تحریک انصاف کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی طارق دریشک انتقال کرگئے

ملتان :  پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی طارق خان دریشک ملتان کے نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں انتقال کرگئے۔
پی پی 296 ڈیرہ غازی خان سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے طارق خان دریشک کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ملتان کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو سے تین روز سے طارق دریشک کو گردن توڑ بخار ہوا تھا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ملتان کے سٹی ہسپتال کے آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے رات کوان کی طبیعت میں بہتر لانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر بتایا گیا ہے کہ طارق دریشک کی نماز جنازہ اتوار کی صبح 9 بجے آسنی راجن پور میں ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ طارق دریشک نے حالیہ جنرل الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پی پی 296 سے انتخاب لڑا اور 42 ہزار 119 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے۔

ضرور پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس پریزیڈنٹ و نومنتخب ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان،پروگرام #جواب_چائیے میں اظہار خیال کر رہے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں