They are 100% FREE.

بدھ، 8 اگست، 2018

خیبر پختونخواہ کے نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان کتنا پڑھے لکھے ہیں اور کن کن عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ?وہ باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے خیبر پختونخواہ کی وزارت اعلیٰ کے لئے محمودخان نام کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق محمود خان 30اکتوبر1972 میں سوات کے علاقے مٹہ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم پشاور سے حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف پشاور سے سائنس و زراعت میں ماسٹرز کیا ہے انہوں نے سیاست کا آغاز 2005میں کیا جب وہ مٹہ تحصیل کے ناظم منتخب ہوئے ،محمود خان نے 2012ءمیں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

ضرور پڑھیں: عمران خان کے وزیراعظم بننے پر سوالیہ نشان لگ گیا ....عمران خان موجودہ حالات میں حلف اٹھانےکےمجازنہیں،کنوردلشاد

انہوں نے2013ءکے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 84سوات سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کو 11071ووٹوں سے شکست دی ۔
2013میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی کابینہ میں صوبائی وزیر برائے کھیل منتخب ہوئے 2014میں وزارت کھیل میں کرپشن کے الزام میں انیں اپنی وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا ۔جولائی 2014میں انہیں صوبائی وزیر برائے زراعت منتخب کیا گیا لیکن انہوں نے اکتوبر 2014میں پھر اپنی وزارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں