تہران : پاکستان کے یومِ آزادی جو جہاں ملک کے کونے کونے میں جوش و جذبے سے منایاجا رہا ہے وہاں پاکستان کے ہمسایہ ملک نے پاکستان کے لئے ایسا اقدام اٹھا لیا کہ آپ کے دل میں ایران کی عزت مزید بڑھ جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل” ایکسپریس نیوز“ کے مطابق ایرانی شاہراہوں پر بڑے بل بورڈز اور اشتہارات لگائے گئے ہیں جن میں پاکستان کے 71 ویں یومِ آزادی پر ایرانی قوم کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔
ضرور پڑھیں:بکرا خرید کر جعلی پیسے دینے والوں کے عتاب کے شکار اس بچے کو تو آپ جانتے ہوں گے، اس کی روتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی تو اقراءیونیورسٹی کے طالب علموں نے ایسا کام کر دیا کہ ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیا

ایران کے دارالحکومت تہران میں لگے بینرز پر فارسی زبان میں پاکستان کی یومِ آزادی پر مبارکباد دی گئی ہے اور پاکستان کے چاروں صوبوں کی نمائندگی کرنے والی اہم عمارات کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں،تہران کی شاہراہوں اور پلوں پر ایسے کئی بڑے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

ان بینزر پر فارسی زبان میں پاکستان کے یومِ آزادی کی تاریخ اور مبارکباد کے الفاظ درج ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں