یہ بلاگ ٹیکسیلا ، واہ اور ارگرد علاقوں کے لوگوں کو مقامی , ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعیات اور مفید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے
They are 100% FREE.
منگل، 14 اگست، 2018
جعلی کرنسی کا نشانہ بنے نوجوان بیوپاری کی سُنی گئی
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بچے کی مالی مدد کر دی گئی، عید کے لیے تحائف بھی دئے گئے
عید قربان کی آمد آمد ہے اور مویشی منڈیاں سج گئی ہیں۔ مویشی منڈیوں میں بیوپاری اپنے اپنے مویشی لیے گاہکوں کے انتظار میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک بچے کو روتا دیکھا گیا اس نوجوان بیوپاری نے بتایا کہ ایک گاہک نے آکر مویشی پسند کیا اور رقم بتانے پر جعلی کرنسی نوٹ پکڑا کر چلتا بنا، بچے نے اس ویڈیو میں پولیس سے درخواست کی کہ اس پر سخت کارروائی کی جائے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے بھی اس بچے کا نقصان ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور ایسا کرنے والوں کو خوب کوسا۔ تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ایک یونیورسٹی کے طلبا نے اس بچے کو ڈھونڈ کر نہ صرف اس کی مالی مدد کی بلکہ اسے قعید کے تحائف بھی دئے جس پر وہ بے حد خوش ہو گیا اور اس نے مدد کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ملک کے مختلف شہروں میں جعلی کرنسی سے قربانی کے جانور خریدنے کا انکشاف ہوا۔
فراڈ کرنے والے نوسربازوں نے قربانی جیسے مقدس مذہبی فریضے کو بھی نہ بخشا، پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں جعلی کرنسی سے قربانی کے جانور خریدے جانے کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے جعلی کرنسی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 5 رکنی نوسرباز گروہ گرفتار کرکے لاکھوں روپے کے جعلی نوٹ برآمد آمد کیے۔ ڈی ایس پی عمران عباس کے مطابق ملزمان مختلف شہروں میں 50 سے زائد بیوپاریوں کے ساتھ جعلی کرنسی کا فراڈ کرچکے ہیں۔ ڈی ایس پی نے بتایا گرفتار نوسربازوں کی شناخت نصیر، عبداللہ، رفیق، جمیل اور تصدق شاہ کے ناموں سے ہوئی ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ایسے ہی مزید کئی شہروں میں بھی جعلی کرنسی نوٹ دے کر مویشی خریدے جانے کا انکشاف ہوا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں