They are 100% FREE.

منگل، 14 اگست، 2018

تمام پاکستانیوں کی طرف سے ترکی کے لئے دعاگو ہوں:عمران خان کا ٹوئٹر پیغام


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اپنی اورتمام پاکستانیوں کی طرف سے ترکی کے لئے دعاگو ہوںدعاہے کہ ترکی معاشی چیلنجز سے کامیابی سے نمٹ لے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ'' میں خود اورپاکستان کے عوام کی طرف سے صدر اردگان اور ترکی کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم ان کی کامیابی کے لئے دعا کر رہے ہیں کیونکہ ان کی شاندار تاریخ میں انہوں نے ہمیشہ مصیبتوں کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے،ہماری دعاہے کہ ترکی شدید اقتصادی اورمعاشی چیلنجز سے کامیابی سے نمٹ لے۔''

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں