کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مزار قائد میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل ،خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ کیساتھ یوم آزادی پر مزار قائد پر فاتحہ خوانی کیلئے آئے تو پولیس نے نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مزار قائد آمد پر پروٹوکول کے باعث دروازے بند کررکھے تھے اور انہیں مزار قائد میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔
ضرور پڑھیں:بکرا خرید کر جعلی پیسے دینے والوں کے عتاب کے شکار اس بچے کو تو آپ جانتے ہوں گے، اس کی روتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی تو اقراءیونیورسٹی کے طالب علموں نے ایسا کام کر دیا کہ ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے گزارش ہے پروٹوکول کوتبدیل کرے ،نامزدوزیراعلیٰ کے پروٹوکول کے باعث عوام اندرنہیں جاسکتے،40 گاڑیاں لاکرروڈبندکرناغلط بات ہے۔
ان کا کہناتھا کہ11 بجے سے دروزاے پر کھڑا ہوں ، مزارقائدکاگیٹ عوام کیلئے کھولاجائے،نئے پاکستان کافائدہ اب اورلوگ بھی اٹھارہے ہیں۔
ضرور پڑھیں:طالبان نے ایک اسلامی ملک کا کامیاب دورہ کرکے افغان حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
ادھر ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مناتے رہے،عمران اسماعیل کا کہناتھاکہ آپ عوام کی نہیں پیپلزپارٹی کی نوکری کرتے ہیں۔عمران اسماعیل مزارقائدپرحاضری دیئے بغیرروانہ ہو گئے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں