They are 100% FREE.

منگل، 7 اگست، 2018

بنی گالا تجاوزات کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت

چیف جسٹس اور عمران خان کے وکیل بابر اعوان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد(07اگست ۔2018ء) سپریم کورٹ میں بنی گالا تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کی سربراہی چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار کی قیادت میں بینچ نے کی۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ بنی گالہ تجاوزات کی درخواست خود عمران خان نے دی تھی۔ عمران خان بنی گالا کے مسائل سے آگاہ ہیں۔ عمران خان اپنی حکومت میں لوگوں کیلئے مثال بنیں۔
اس کے جواب میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان ایک مثالیوزیراعظم ہوں گے ۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یقین دلاتاہوں کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔ جس پر چیف جسٹس نے بابر اعوان کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ عمران خان ابھیوزیراعظم نہیں بنے ۔ اس موقع پر سروے آف پاکستان نے عدالت سے 6 ہفتوں کا وقت مانگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نئی حکومت کو معاملات دیکھنے کیلئے وقت چاہئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں