امیدواروں کو ڈگری کے ساتھ میٹرک ،ایف اے اور دیگر اسناد جمع نہیں کرانی پڑیں گی
لاہور( 06 اگست2018ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 10 سال بعد ڈگری ویری فکیشن پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی، امیدواروں کو ڈگری کے ساتھ میٹرک ،ایف اے اور دیگر اسناد جمع نہیں کرانی پڑیں گی۔
ضرور پڑھیں:" یہ پورا تھانہ سپریم کورٹ میں پیش ہو " چیف جسٹس نے زرداری کے خلاف کیس میں تہلکہ خیز حکم دے دیا
نوٹیفکیشن کے مطابق اب امیدوار کو صرف وہی ڈگری جمع کرانا ہوگی جس کی تصدیق درکار ہے، ہائرایجوکیشن کمیشن دیکھے گا کہ کیا ڈگری منظور شدہ ادارے کی جاری کردہ ہے اور کیا اس ادارے کو ڈگری جاری کرنے کا قانونی اختیار تھا۔ایچ ای سی نے 10 سال پہلے سیاستدانوں کے جعلی ڈگری اسکینڈل کے بعد ڈگری کے ساتھ میٹرک ،ایف اے اور دیگر اسناد کی شرط لگائی تھی جس کی وجہ سے لاکھوں ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں