They are 100% FREE.

پیر، 13 اگست، 2018

عمران خان نے پارلیمنٹ میں آصف زرداری سے ہاتھ ملا لیا


دونوں رہنماؤں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کی 15 ویں قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے۔ نومنتخب قومی اسمبلی کے ارکان کی حلف برداری کے بعد نومنتخب جمہوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ آئندہ دو مراحل میں نئے قائد ایوان، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد نومنتخب جمہوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔
حلف برداری کی تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری،، عمران خان،، شہباز شریف،،بلاول بھٹو زرداری،، راجہ پرویز اشرف،،، شیخ رشید احمد، مولانا ڈاکٹر اسد محمود سمیت پاکستان تحریک انصاف،،،مسلم لیگ (ن)،، پاکستان پیپلز پارٹی،، متحدہ مجلس عمل ، ایم کیو ایم پاکستانسمیت دیگر جماعتوں اور آزاد ارکان نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
اس پہلے میڈیا پر یہ خبریں گردش کرتی رہی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان،، پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے انتہائی قریب رہتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافحہ نہیں کیا۔
تاہم اب عمران خان کی آصف علی زرداری سے مصافحہ کرتے ہوئے تصویر سامنے آئی ہے۔جس میں عمران خان آصف زرداری سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔آصف علی زرادری کے چہرےپر مسکراہٹ سجی ہوئی ہے۔یاد رہے عمران خان قائدایوان کے لیے مخصوص نشست کے ساتھ والی نشست پر براجمان تھے جبکہبلاول بھٹو زرداری نفیسہ شاہ کے ساتھ والی نشست پر موجود تھے، سابق صدر آصف زرداری سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ بیٹھے تھے جبکہ شہبازشریف، احسن اقبال اور رانا تنویر ساتھ ساتھ بیٹھے رہے ۔
عمران خان اور بلاول بھٹو کی ہاتھ ملانے کی تصاویر تو سامنے آئی تھیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلی بار قومی اسمبلی میں آئے اور انہوں نے عمران خان کی نشست پر جاکر ان سے ملاقات کی جب کہ دونوں رہنماؤں نے ایک ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ تاہم آصف زرداری اور عمران خان کی ہاتھ ملانے کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے۔جب کہ عمران خان اور شہباز شریف نے مصافحہ نہیں کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں