They are 100% FREE.

اتوار، 12 اگست، 2018

شہبازشریف نے شیخ چلی کی طرح منصوبے بنائے جودیرپانہیں: پرویز الہی


مسلم لیگ (ق)کے رہنما اور نامزد سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے شیخ چلی کی طرح منصوبے بنائے جودیرپانہیں،دس سالوں میں پنجاب کابیڑاغرق کر کے رکھ دیاہماراارادہ اچھا ہے انشااللہ حالات میں بہتری آئے گی۔
جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق)کے رہنما اور نامزد سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے سپیکر،ڈپٹی سپیکراوروزیراعلیٰ کے انتخاب پرتبادلہ خیال کیا جبکہ ملک کو درپیش چیلنجز پربھی بات چیت ہوئی ،ہماراارادہ اچھا ہے انشااللہ حالات میں بہتری آئے گی۔سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ دس سالوں میں شہبازشریف نے پنجاب کابیڑاغرق کیا انہوں نے کوئی ایسا ادارہ نہیں چھوڑاجسے بربادنہ کیاہو،شہبازشریف نے شیخ چلی کی طرح منصوبے بنائے جودیرپانہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں نچلی سطح تک اختیارات کانظام تھا،شہباز شریف کی حکومت میں بلدیاتی فنڈ نچلی سطح تک نہیں پہنچتے تھے ہم حکومت میں آکر کوشش کریں گے فنڈز نچلی سطح تک منتقل ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں