آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی بین الاقوامی میڈیا میں بھی گونج جلد گرفتاریوں کے امکانات ظاہر کیے جانے لگے ، سندھ حکومت کے مختلف محکموں کی جانب سے بھی جعلی اکائونٹس میں رقم جمع کروانے کا انکشاف آصف علی زرداری کی پاکستان، برطانیہ اور دنیا کے کئی دیگر ممالک میں اربوں پائونڈ کی جائیدادیں اور بینک اکائونٹس موجود ہیں ،برطانوی اخبار کا دعویٰ
کراچی(تازہ ترین۔ 08 اگست2018ء) ایف آئی اے کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کی بین الاقوامی میڈیا میں بھی گونج شروع ہوگئی ہے اور جلد گرفتاریوں کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ آصف زرداری اور ان کے ساتھی قانون کے شکنجے میں آرہے ہیں، تاہم اس صورتحال میںپاکستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کرلے گا۔
ایک حالیہ اشاعت میں تفصیلی رپورٹ دیتے ہوئے اخبار نے لکھا ہے کہ آصف زرداری کے والد کراچی میں ایک معمولی سنیما کے مالک تھے لیکن آجبرطانیہ،، فرانس،، امریکا اور اسپین میں آصف علی زرداری کی 876 ملین پائونڈ اور پاکستان میں 175 ملین پائونڈ کی جائیدادیں موجود ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں