جسٹس شمس محمود مرزا نے ذاتی وجوہات کی بناء پر کیس سننے سے معذرت کر لی ، معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا
لاہور۔9 اگست( 09 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف،، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے لیے تشکیل دیئے گئے لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے سربراہ جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے باعث بنچ ٹوٹ گیا۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف درخواست گزار ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر 4 اگست کو جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کا بینچ تشکیل دیا گیا تھا، جس نے گزشتہ روز 8اگست کو سماعت کرنی تھی۔
مگر بینچ کے سربراہ جسٹس شمس محمود مرزا کی جانب سے کیس سننے سے معذرت کے بعد بینچ ٹوٹ گیا ۔
ضرور پڑھیں :مولانا فضل الرحمان کھل کر فوج کے سامنے آگئے
جسٹس شمس محمود مرزا نے یہ معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیس کی سماعت نہیں کرسکتے۔اب نئے سرے سے بینچ تشکیل دیا جائے گا۔درخواست گزار اے کے ڈوگر نے اپنی پٹیشن میں موقف اختیار کیا تھا کہ 3بار وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہنے والے نواز شریف کو نیب کے قانون کے تحت سزا دی گئی، جو کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہوچکا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں