الیکشن کمیشن نے این اے 53 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا
لاہور ( تازہ ترین اخبار۔10اگست 2018ء) الیکشن کمیشن نے ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے کے معاملے میں عمران خان کی معافی قبول کر لی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں4 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازدری ظاہر کرنے پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نوٹس واپس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نوٹس 3۔1کے تناسب سے واپس لیا۔۔چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کی معافی قبول کرنے پر معذرت کی۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ پامال کرنے کے حوالے سے شواہد کو ریکارڈ ہونا چاہئیے۔۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کا این اے 53سے کامیابی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز ووٹ کی رازداری پامال کرنے سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نےعمران خان کا تحریری جواب مسترد کر دیا گیا تھا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں