They are 100% FREE.

جمعرات، 9 اگست، 2018

اب ملازمتوں کا حصول پاکستانی صارفین کے لیے فیس بک سے بھی ممکن

اب ملازمتوں کا حصول فیس بک سے بھی ممکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نے زندگی کے مختلف شعبوں کو بدل کر رکھ دیا ہے، خاص طور پر فیس بک، جس کے اثرات سے انکار کرنا ممکن نہیں۔
اور اب فیس بک پاکستان کے شہریوں کو ملازمتوں کے حصول میں مدد دینے کے لیے مددگار ثابت ہونے والی ہے۔

ضرور پڑھیں:گوگل نے اپنا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ پی متعارف کرادیا ہے جسے آفیشلی طور پر پائی کا نام دیا گیا ہے۔

جی ہاں فیس بک نے آخرکار پاکستان میں اپنا جاب فیچر متعارف کرا دیا ہے جو کافی عرصے پہلے امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا اور پھر دیگر ممالک میں اسے پیش کیا۔
فیس بک نے درحقیقت مائیکرو سافٹ کی زیرملکیت سوشل میڈیا سائٹ لنکڈان کو ٹکر دینے کے لیے جاب فیچر متعارف کرایا تھا۔
اور اب وہ پاکستانی صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا بلکہ کچھ افراد کو وہ بھی دستیاب بھی ہے جبکہ دیگر کے پاس کمنگ سون کا آپشن آرہا ہے۔
اس فیچر کی مدد سے فیس بک پیجز کو چلانے والے جاب پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ امیدواروں کی سی ویز بھی موصول کرسکیں گے، جبکہ امیدوار اپنی مطلوبہ پوسٹ پر فیس بک کی مدد سے اپلائی کرسکیں گے۔
اس فیچر کو متعارف کرانے کے موقع پر فیس بک نے ایک بیان میں کہا تھا کہ متعدد چھوٹے کاروباری ادارے اپنے فیس بک پیجز پر ملازمتوں کے حوالے سے پوسٹس کرتے ہیں، لہذا اسے مدنظر رکھ کر یہ فیچر متعارف کرایا گیا۔
لنکڈان نامی سوشل نیٹ ورک کو بیشتر آمدنی ان کاروباری اداروں یا افراد سے حاصل ہوتی ہے جو مختلف ملازمتوں کے لیے لوگوں کو ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔
فیس بک کو توقع ہے کہ اس جاب فیچر کی بدولت وہ اپنے فیس بک پیجز پر زیادہ ٹریفک لانے میں کامیاب ہوسکے گی جبکہ اسی طرح پیجز سے بھی آمدنی حاصل کرسکے گی۔
جابز کا یہ آپشن نیوزفیڈ پر بائیں جانب ایکسپلور کے سیکشن میں کہیں موجود ہوسکتا ہے جو ڈیسک ٹاپ سائٹ پر بائیں جانب ہوگا۔
تاہم اگر وہ آپشن نظر نہیں آرہا تو ممکنہ طور پر ابھی آپ کے پاس اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا، اس لنک پر کلک کرکے دیکھیں کہ آپ کے سامنے ملازمتوں کے اشتہارات سامنے آتے ہیں یا کمنگ سون۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں