راولپنڈی : پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود اچکزئی کو اڈیالہ جیل میں نوازشریف سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں آج قیدیوں سے ملاقات کا دن ہے اور میاں نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کےلئے پارٹی رہنما اڈیالہ جیل پہنچ رہے ہیں۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی بھی نوازشریف سے ملاقات کےلئے اڈیالہ جیل پہنچے تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ سینیٹر عثمان کاکڑ کو بھی سابق وزیراعظم سے ملنے نہیں دیا گیا۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی بھی نوازشریف سے ملاقات کےلئے اڈیالہ جیل پہنچے تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ سینیٹر عثمان کاکڑ کو بھی سابق وزیراعظم سے ملنے نہیں دیا گیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگومیں محمود اچکزئی نے کہاکہ دو ہفتے سے اسلام آباد میں ہوں، ہر بار مجھے منع کردیتے ہیں، یہ کیا طریقہ ہے، وہ تین بار کے وزیراعظم ہیں۔
ضرور پڑھیں:ایسے امیرمغربی ملک میں قحط پڑ گیا کہ جان کر آپ کوشائد یقین نہ آئے ، رقبہ پاکستان سے زیادہ
محمود اچکزئی کا کہنا تھاکہ آئین ہر آدمی کوجیل میں کسی بھی آدمی سے ملاقات کا حق دیتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں