They are 100% FREE.

ہفتہ، 4 اگست، 2018

11اگست کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ، 12اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب 15 اگست کو وزیر اعظم کا انتخاب اور حلف برداری ہوگی ، 7 اگست کو کامیاب اراکین کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگا ،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(04 اگست2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 11اگست کو اراکین قومی اسمبلی کی حلف برداری ، 12اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب اور 15 اگست کو وزیر اعظم کا انتخاب اور حلف برداری ہوگی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقالیکشن کمیشن 7 اگست کو کامیاب اراکین کو نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔ 9اگست تک آزاد امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں:

حسن اور حسین نواز کے خلاف اب تک کاسب سے بڑا قدم اٹھا لیا، ن لیگ میں ’کھلبلی ‘ مچ گئی،جان کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا
9اگست تک آزاد امیدواروں کو کسی پارٹی میں شمولیت کا وقت دیا جائے گااور 10اگست کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔ اور 11 اگست کو اراکین اسمبلیحلف اٹھائیں گے ۔ جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔ 12اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے ۔ 12اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا اور حلف برداری ہوگی ۔ 13اگست کو وزیر اعظم کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔ اور 15اگست کو نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا اور اسی روز حلف برداری کی تقریب ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں