They are 100% FREE.

اتوار، 5 اگست، 2018

ایم کیوایم اورپی ٹی آئی کی جلد طلاق ہوجائے گی، منظور وسان

ایم کیو ایم اورپی ٹی آئی نے عجلت میں نکاح کیا ہے، جہانگیر ترین جن آزاد امیدواروں کوجہازمیں لے کرجا رہے، وہ واپس بس یا ٹرین میں آئیں گے۔میڈیا سے گفتگو

کراچی ( 05 اگست2018ء) پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدرمنظور وسان نے ایک بار پھر پیشگوئی کی ہے کہ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی جلد طلاق ہوجائے گی،کیونکہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے عجلت میں نکاح کیا ہے،اس لیے دونوں کا نکاح زیادہ دیر تک نہیں چلے گا،،جہانگیر ترین جن آزاد امیدواروں کو جہاز میں لے کر جا رہے ہیں وہ واپس بس یا ٹرین میں آئیں گے۔

ضرور پڑھیں: تحریک لبیک کا تحریک انصاف کی مشروط حمایت کا اعلان 

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی پر دھاندلی کے الزامات بھی لگا رہی تھی اورتعجب ہے نکاح بھی پی ٹی آئی سے ہی کرلیا ہے۔ منظور وساننے کہا کہ جہانگیر ترین جن آزاد امیدواروں کو جہاز میں لے کر جا رہے ہیں وہ واپس بس یا ٹرین میں آئیں گے۔ عمران خان نے حکومت اگر بنائی بھی تو دو سال تک چلے گی اس سے زیادہ نہیں چل پائے گی۔
عمران خان اپنے دعوے کی وجہ سے مدت پوری نہیں کر پائیںگے۔ ایک کروڑ نوکریاں اور ایک کروڑ گھر کہاں سے بنوائے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سینیٹ چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئے گی پر سینیٹ چیئرمین سوشل آدمی ہوگا۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاس سینیٹ میں اکثریت ہے۔ انہوں نے جی ڈی اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب جی ڈی اے ختم ہوگئی۔
پانچ سال بعد کسی نئے نام سے منظر پر آئے گی۔ جب جی ڈی اے والے دھاندلی کی شکایتیں کرتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں وہ قیامت کی نشانی ہے۔ خلائی مخلوق کا نوازشریف ذکر کرتا تھا تو جی ڈی اے والے اس پر ہنستے تھے۔ منظور وسان نے کہا کہ خلائی مخلوق والے خلائی مخلوق کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ جی ڈی اے کے احتجاج کو سندھ کے عوام نے رد کردیا عوام نکلے ہی نہیں۔ پی پی پی کی کمان نے فیصلہ کیاہے لوٹے نہیں لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کڑا احتساب شروع ہوگا جو پانچ سال تک چلے گا۔ صدرالدین شاہ بھی پکڑ میں آئے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں