اسلام آباد : سینئر سیاستداں مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ اس ملک کا نظام ٹھیک ہو،میرے نہ ہاتھ، نہ پاﺅں، نہ کان، میں کون سا لیڈر بنوں گا؟
مخدوم جاوید ہاشمی اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچے، اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن جب حکومت میں تھی تو ان کے ساتھ جو ہو رہاتھا میں بتاتا رہا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : نثار خواب وزیر اعظم بننے کا دیکھتے ہیں‘ آج تک گھر سے الیکشن نہیں جیت سکے جاویدہاشمی
انہوں نے مزید کہا کہ میں 4سال ن لیگ کوبتاتا رہاکہ آپ کے ساتھ کیا ہونے جا ر ہاہے، جب یہ حکومت میں تھے تو کہتے تھے کہیں میں لیڈر نہ بن جاﺅں۔
جاوید ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ اگر میں استعفیٰ نہ دیتا تو اسمبلی اس وقت ٹوٹ جاتی۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں