They are 100% FREE.

اتوار، 12 اگست، 2018

شہباز شریف دور کا ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آگیا

بینک آف پنجاب کے اربوں روپے کمرشل بینکوں میں منتقل کرنے کا میگا اسکینڈل بھی سامنے آگیا


بینک آف پنجاب کے اربوں روپے کمرشل بینکوں میں منتقل کرنے کا میگا اسکینڈل بھی سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے دور کا ایک اور اسکینڈل سامنے آچکا ہے، شہباز شریف کے دور حکومت میں بینک آف پنجاب سے اربوں کے فنڈز نکال کر مختلف بینکوں میں جمع کرائے گئے۔ مزید اطلاعات کے مطابق بینک آف پنجاب سے نکال کر غیر قانونی طور پر 35 ارب 70 کروڑ روپے کمرشل بینکوں میں رکھے گئے، اس کے لیے مختلف بینکوں میں 12 سو سے زائد اکاؤنٹ کھولے گئے تھے۔
دیگر کمرشل بینکوں میں اکاؤنٹس مختلف محکموں کے نام سے کھولے گئے جن میں پینتیس ارب روپے منتقل کر کے ملکی خزانے کو بہت بڑا نقصان پہنچایا گیا۔اربوں روپے کمرشل بینکوں میں منتقل ہونے کا انکشاف کرنے والی دستاویز کے مطابق جن اداروں کے نام سے اکاؤنٹس کھولے گئے ان میں وزیرِ اعلیٰ سیکرٹریٹ اور گورنر ہاؤس بھی شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق محکمہ صحت، محکمہ تعلیم سمیت 19 ایسے محکمے ہیں جن کے نام سے کمرشل بینکوں میں غیر قانونی اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے آشیانہ ہاوسنگ سکیم اور صاف پانی سکیم میں بھی شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ ہو چکا ہے صاف پانی کمپنی کے سی ای او نے شہباز شریفکے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی حامی بھر لی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں