They are 100% FREE.

پیر، 13 اگست، 2018

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے نے پہلی تنخواہ ڈیم فنڈز میں دینے کا اعلان کر دیا


ملک حسین اپنی پہلی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں جمع کروائیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے اپنی پہلی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آج اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا 15 واں اجلاس ہوا جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسملبلی ملک حسین نے اپنی پہلی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کردیا۔
ملک حسین قومی اسمبلی سے ملنے والی اپنی پہلی تنخواہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے قائم کردہ فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے ایک طالبعلم نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ملنے والی انعامی رقم پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کے لیے بنائے گئے فنڈ میں عطیہ کر دی۔
کوہاٹ کے رہائشی طالبعلم محمد آفاق کو پری انجینئرنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر45 ہزار روپے انعام دیا گیا تھا جسے محمد آفاق نے اپنے ذات پر خرچ کرنے کی بجائے اسے چیف جسٹس آف پاکستان کے ڈیمز فنڈ میں جمع کروادیا۔
محمد آفاق کے اس اقدام کو اس کے ساتھی طلبا، اہل خانہ اور اُساتذہ نے بھی خوب سراہا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر 6 جولائی سے 2 اگست تک ڈیموں کی تعمیر کے لیے جمع ہونے والے فنڈز کے اعداد و شمار جاری کر دئے گئے ہیں، جن کے مطابق اب تک متخلف اداروں اور پاکستانی شہریوں کی جانب سے ڈیمز فنڈ میں 56 کروڑ 79 لاکھ 35 ہزار 4 سو 8 روپےعطیات جمع کروائے گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں