They are 100% FREE.

بدھ، 15 اگست، 2018

ملی نغمے دل دل پاکستان کاشاعرنثارناسک بدترین حالات میں زندگی گزارنےپرمجبور


دل دل پاکستان پاکستان وہ معروف ترین ملی نغمہ ہے جو دنیا بھرمیں مقبول ہوا۔ گلوکار مرحوم جنید جمشید کو اس نغمے نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا مگر اس نغمے کے خالق شاعر نثار ناسک راولپنڈی میں آج بھی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

دل دل پاکستان کاشمار پاکستان کےمقبول ترین نغمےکےطورپرہوتاہے۔ اس  کے گلوکار کا نام تو بچے بچے کو معلوم ہےمگر یہ خوبصورت بول کس کی تخلیق تھے،بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ میں علالت کے دن گزارتے نثار ناسک اس سدا بہار نغمے کے خالق ہیں۔نثار ناسک کی بینائی کے ساتھ ساتھ یادداشت بھی جاتی رہی مگر یہ نغمہ انہیں آج بھی یاد ہے۔
کروڑوں پاکستانیوں کے دل میں وطن سے محبت کی چنگاری جلانے والے نثار ناسک آج انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔نثارناسک کو پی ٹی وی کی جانب سے ایوارڈ تو کئی ملے لیکن شاید ہی کوئی ایوارڈ ان کی ادبی خدمات کا حق ادا کرسکے۔ نثارناسک   کو  پل بنا کرکئی لوگ مقبولیت کی منزل تک 
پہنچ گئے مگر انہیں ان کا جائز مقام نہیں ملا جو ہمارے لیے لمحہ فکر ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں