They are 100% FREE.

منگل، 14 اگست، 2018

ثانیہ مرزا کی جانب سے پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد

"میرے پاکستانی دوستو اور مداحوں، آپکی بھارتی بھابھی کی جانب سے نیک تمنائیں و ڈھیر ساری محبت‘‘ٹوئٹ

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈرکرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ثانیہ مرزا نے پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی پر پاکستانی قوم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ثانیہ مرزا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے پاکستانی دوستوں اور مداحوں کو جشن آزادی مبارک ہو، آپ کی بھارتی بھابی کی جانب سے نیک تمنائیں اور ڈھیر ساری محبت۔
خیال رہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہیں۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کیشادی کو 8 سال ہوچکے ہیں اور دونوں کی شادی شدہ زندگی خوشگوار گزر رہی ہے جس کے حوالے سے ثانیہ مرزا متعدد انٹرویوز میں بتاچکی ہیں۔ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں اور ان کے ہاں جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے بچوں کے خاندانی نام کے حوالے سے کہا تھا کہ ان کے بچوں کے نام میں مرزا ملک ہوگا جس کے بعد سے ہی ان کے ہاں بچے کی ولادت کی افواہیں پھیلانا شروع ہوگئیں تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں