لاہور : امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،کشمیریوں کو ظلم وستم کے پہاڑ توڑنے والوں سے آزادی دلانا ہے ،ہمیں خوشی کے لمحات میں کشمیری بھائیوں کونہیں بھولناچاہئے۔
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں جمہوری اقتدار کی ترویج چاہتی ہے،عزم کرتے ہیں کہ ملک میں عدل و انصاف کا اسلامی نظام لائیں گے اورپاکستان کومدینہ جیسی اسلامی ریاست بناکردم لیں گے۔
ضرور پڑھیں:اب آپ پریانکا چوپڑا سمیت معروف ترین ستاروں سے دل کی بات کرسکتے ہیں، گوگل نے انتہائی شاندار قدم اُٹھالیا
انہوںنے کہاکہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملک کی ترقی کےلئے ایک ہیں، ان کا کہناتھا کہ کرپشن ملک کاسب سے بڑامسئلہ ہے،کرپشن کےخلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ملک کوآئی ایم ایف،ورلڈبینک سے آزادی دلواناضروری ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں