They are 100% FREE.

جمعہ، 10 اگست، 2018

عدالت نے رانا ثناء اللہ کی سن لی

لاہور ہائیکورٹ کا حکومت پنجاب کو سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے تا حکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے تا حکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے رانا ثناء اللہ کی درخواست کیسماعت کی ۔ اور آئی جی پنجاب ، چیف سیکریٹری سمیت دیگر فریقین کو آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔
یاد رہے رانا ثناء اللہ کی طرف سے درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ انہیں عام انتخاباتکے دوران سنگین دھمکیاں دی گئی جب کہ انتخابات کے بعد بھی انہیں مخلتف مکاتب فکر کے لوگوں سے سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں۔انہوں نے تمام متعلقہ فورمز پر سیکیورٹی کے لیے درخواستیں دیں لیکن سیکیورٹی کی فراہمی کے لئے کوئی شنوائی نہیں کی جا رہی۔
رانا ثناء اللہ نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس حکام کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے تا حکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے وکیل کے مطابق رانا ثنااللہ نے تمام متعلقہ فورمز پر سیکیورٹی کے لیے درخواستیں دیں، لیکن سیکیورٹی کی فراہمی کے لئے کوئی شنوائی نہیں کی جا رہی۔ وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس حکام کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے رانا ثناء اللہسے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم جاری کردیا۔
یاد رہے آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے اپریل کے ماہ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب بھر میں سیکیورٹی پر مامور 4 ہزار 610 اہلکاروں کو واپس بلا لیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں