معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کے بعد سہیل واڑئچ کے جیو نیوز چھوڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بھی حامد میر کیساتھ ’جی این این‘ کیساتھ منسلک ہونے جا رہے ہیں۔
سہیل وڑائچ کو جیو نیوز کے پروگرام ’ایک دن جیو کیساتھ‘ سے شہرت ملی اور گزشتہ سال اگست میں وہ دنیا نیوز چھوڑ کر دوبارہ جیو کیساتھ منسلک ہو گئے تھے۔ اب سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک مرتبہ پھر جیو نیوز کو خیرآباد کہہ دیا ہے اور گورمے بیکرز کی جانب سے شروع ہونے والے چینل ’جی این این‘ کیساتھ منسلک ہونے جا رہے ہیں۔
ضرور پڑھیں:
شہباز شریف نے آزاد امیدواروں کو15 کروڑ اور وزارت کی پیشکش کی اور۔۔۔“ معروف صحافی کاشف عباسی کے دعوے نے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی
سہیل وڑائچ کی جانب سے جیو نیوز سے استعفے اور نئے چینل کیساتھ منسلک ہونے کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اعلان کر دیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حامد میر اور منیب فاروق بھی جیو نیوز کو چھوڑ کر جی این این کیساتھ منسلک ہو گئے ہیں جبکہ سماءنیوز کے اینکرپرسن ندیم ملک نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے اور ان کے بارے میں بھی یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ جی این این جوائن کریں گے یا پھر جیو میں جائیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں