They are 100% FREE.

جمعرات، 9 اگست، 2018

انتخابی عذرداری کیس،بیلٹ پیپر کی راز داری معاملے پر عمران خان سے تحریری جواب طلب،نازیبا الفاظ کے معاملے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیلٹ پیپر کی راز داری معاملے پر عمران خان سے تحریری جواب طلب کر لیا اور نازیبا الفاظ کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں بنچ نے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی، عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔

ضرور پڑھیں:پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا ؟ عمران خا ن نے خاموشی توڑ دی ، وہ اعلان کر دیا جس کا پوری قوم بے صبری سے انتظار کر رہی تھی

عمران خان کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی،عمران خان کی جانب سے جواب جمع کراتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ جان بوجھ کرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بیلٹ پیپرکی رازداری کے معاملے پریہ جواب قبول نہیں، ووٹ کی رازداری فاش کرنے کے معاملے پردلائل دیں۔

ضرور پڑھیں:’ ایک صاحب سکتے کی حالت میں کراچی سے اسلام آباد پہنچے اور جب بنی گالہ میں عمران خان کو ملے تو خان صاحب نے قہقہہ لگا کر پوچھا ’’اوئے تم کیسے جیت گئے؟‘‘ یہ صاحب بڑی مشکل سے مسکرا کر بولے۔ ۔ ۔‘ حامد میرنے حیران کن بات بتادی

بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ 150 سے زائدلوگ پولنگ سٹیشن کے اندرگھس گئے،عمران خان کورش کے باعث سب کے سامنے ووٹ کاسٹ کرنا پڑا۔
الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپر کی راز داری معاملے پر عمران خان سے تحریری جواب طلب کر لیا اور نازیبا الفاظ کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ضرور پڑھیں:”محمود خان کو پرویز خٹک نے نہیں بلکہ جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنوایا کیونکہ ان کے ذریعے وہ۔۔۔“سلیم صافی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ تحریک انصاف والے شدید پریشان ہوجائیں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں