They are 100% FREE.

جمعہ، 10 اگست، 2018

شیخو پورہ میں کام کرنے سے انکار کر پر زمیندار نے بچے کے پیر کا انگوٹھا کاٹ دی

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک زمیندار نے کام کرنے سے انکار پر 12 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے کلہاڑی چلا دی، جس کے نتیجے میں بچے کے پیر کا انگوٹھا اور انگلی کٹ گئی۔

ضرور پڑھیں: دیر پائیں کی تاریخ میں پہلی بار تھانے میں خاتون محرر کی تعیناتی

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی شہباز نے الزام عائد کیا کہ اس کا 12 سالہ بیٹا نادر، رفاقت نامی زمیندار کے ڈیرے پر ملازم تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ایک دن کام کرنے سے انکار پر رفاقت نے اس کے پاو¿ں پر کلہاڑی ماری، جس سے اس کا انگوٹھا اور ایک انگلی کٹ گئی۔شہباز کے مطابق ملزمان نے اس کے بیٹے کو 13 دن حویلی میں ہی رکھا۔پولیس نے طبی معائنے کے بعد مقدمہ درج کرکے 3 نامزد ملزمان الطاف، رفاقت اور اتفاق کو گرفتار کرلیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں