They are 100% FREE.

جمعہ، 3 اگست، 2018

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز،اسپتال پہنچا دیا گیا


ڈاکٹروں نے ٹیسٹوں کو نارمل قرار دیتے ہوئے ایک ہفتے بعد دوبارہ معائنے کا مشورہ

اسلام آباد ( 03 اگست2018ء) مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز،اسپتال پہنچا دیا گیا۔ڈاکٹروں نے ٹیسٹوں کو نارمل قرار دیتے ہوئے ایک ہفتے بعد دوبارہ معائنے کا مشورہ دیاتفصیلات کے مطابق پاکستان کا حالیہ الیکشن بڑی بڑی سیاسی جماعتوں کے لیے بری خبر بن کر آیا۔پاکستانی سیاست کے بڑے بڑے برج اس الیکشن میں الٹ گئے اور سیاست کے منجھے ہوئے نام پہلی مرتبہ ایوان سے باہر رہ گئے۔
ایسے ہی بڑے ناموں میں سے ایک نام جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کے سربراہ اور حالیہ انتخابات میں ایک مرتبہ دوبارہ منظرعام پر آنے والی متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہیں۔انہیں پاکستان تحریک انصاف کے علی امین گنڈاپور نےانتخابات میں شکست دی ۔مولانا فضل الرحمان نے اپنی شکست کو قبول نہ کرتے ہوئے دھاندلی کے الزامات لگائے اور گزشتہ ایام میں منعقد ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے انتخابات کو مسترد کردیا اور حلف نہ اٹھانے کی بات کی ۔
تاہم اس کے بعد اتحادیوں سے مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلیوں میں جاکر حلف لیا جائے اور وہاں اس معاملے کو اٹھایا جائے۔مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کا کہنا تھا کہ مولانا اس شکست کے بعد شدید ذہنی دباو کا شکار تھے اور کافی اپ سیٹ نظر آرہے تھے۔اب اس حوالے سے خبر یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ہے جس کے بعد انکے راولپنڈی کے ادارہ امراض قلب میں منتقل کردیا گیا۔جہاں ان کے ٹیسٹ ہوئے۔ڈاکٹروں نے ٹیسٹوں کو نارمل قرار دیتے ہوئے ایک ہفتے بعد دوبارہ معائنے کا مشورہ دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں