پندرہویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوگا جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔صدارت سپیکر ایاز صادق کریں گے اور نومنتخب ارکان قومی اسمبلی سے حلف لیں گے۔
سپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہوگا اور اسی روز نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی کے ایوان کی کارروائی سنبھال کر ڈپٹی سپیکر کا الیکشن کروائیں گے، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔
ضرور پڑھیں:وزیراعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ ، شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی میدان میں آ گئیں ، ایسا پیغام جاری کر دیا کہ دیکھ کر شہبازشریف خود بھی حیران رہ جائیں گے
قومی اسمبلی کا اہم سیشن 17 اگست کو ہوگا جس پر پوری قوم کی نظریں جمی ہوئی ہیں، 17 اگست کے اجلاس میں نئے قائد ایوان یعنی ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا، وزیراعظم کا انتخاب تقسیم کے عمل کے ذریعے ہوگا جس سے صاف نظر آئے گا کہ کس رکن نے وزیر اعظم کے منصب کے لیے کس امیدوار کو ووٹ دیا ہے جب کہ وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں 18 اگست کو سجے گی۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نو منتخب ارکان کے حلف اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر سمیت وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، نومنتخب ارکان کو اجلاس میں شر کت اور حلف برداری کے لیے قومی اسمبلی سے کارڈ جاری کیے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس بھی آج طلب کیے گئے ہیں جب کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو بلایا گیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں