They are 100% FREE.

جمعہ، 10 اگست، 2018

قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کوطلب کر لیا گیا

صدر مملکت نے اجلاس بلانے کی سمری کی منظوری دے دی، 13 اگست کو ہونے والےاجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (10 اگست2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کوطلب کر لیا گیا، صدر مملکت نے اجلاس بلانے کی سمری کی منظوری دے دی، 13 اگست کو ہونے والےاجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوادی تھی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب ارکان کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نگراںوزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوائی، سمری میں نئی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی۔ پہلے اجلاس میں قومی اسمبلی کے نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے پھر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا اور اس کے بعد قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
واضح رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہوئے تھے اور آئین کے تحت نگراں حکومت کی جانب سے ہر حال میں 15 اگست تک قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے۔ دوسری جانب ایوان صدر نے تصدیق کی ہے کہ انہیں سمری موصول ہو گئی۔ اس حوالے سے اب صدر مملکت نے سمری کی منظوری بھی دے دی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو ہی بلانے کی منظوری دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں