They are 100% FREE.

اتوار، 12 اگست، 2018

چمن میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق، 10سے زائد زخمی

مال روڈ پرزیرتعمیر ڈی پی اوآفس کےقریب دھماکے میں ایک بچہ بھی زخمی، زخمی افراد اسپتال منتقل، دھماکے کے بعد لوگوں کومیں خوف وہراس، داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی سخت


چمن میں ڈی پی او آفس کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چمن میں مال روڈ پرزیر تعمیر ڈی پی او آفس کی بلڈنگ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک شخصجاں بحق اور ایک بچے سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتیں لرز کر رہ گئیں۔دہشتگرد دھماکے سے علاقے میں مقیم لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ جبکہ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔
سکیورٹی فورسز نے جائے دھماکا پر دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب ریسکیو ٹیموں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ چمن میں دہشتگرد دھماکے کی نگراں وزیراعظم ، وزراعلیٰ سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین نے مذمت کی ہے۔ واضح رہے سکیورٹی اداروں نے عیدالضحیٰ کے موقع پر تمام مساجد اوراہم رہنماؤں کی سکیورٹی بھی سخت کردی ہے۔ عید الضحیٰ پر امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام سکیورٹی وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ نماز عیدین کے اوقات میں ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل بھی کی جاسکتی ہے۔ تاہم ابھی موبائل فو سروس معطل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں