They are 100% FREE.

منگل، 14 اگست، 2018

سوئیڈن میں 100 سے زائد گاڑیاں کیسے جل گئیں


سوئیڈن کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا کے ذریعے منظم ہونے والے نوجوانوں نے رات کے اندھیرے میں 100 سے زائد گاڑیاں جلادی ہیں۔
سوئیڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہوم، گوتھن برگ، اپسالہ اور فالکن برگ میں گزشتہ شب چہروں پر ماسک پہنے نوجوانوں نے کئی گاڑیاں نذر آتش کیں،گوتھن برگ شہر میں تو چند گھنٹوںمیں 80 گاڑیاں جلائی گئیں جبکہ دیگر شہروں میں بھی چند گاڑیوں کو جلایا گیاہے۔

ضرور پڑھیں: وزیراعلیٰ کا انتخاب کا معاملہ ، شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی میدان میں آ گئیں ، ایسا پیغام جاری کر دیا کہ دیکھ کر شہبازشریف خود بھی حیران رہ جائیں گے 

واقعے پر سوئیڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لوف وین بھی پھٹ پڑے اور ریڈیو پر قوم سے خطاب میں کہا کہ یہ آخر ہو کیا رہا ہے؟ یہ واقعہ بالکل فوجی آپریشن کی طرح منظم ہے ،انہوں نے عوام کی جانب سے بھی گاڑیوں کو جلائے جانے کے واقعات پر غم و غصے کا اظہار کیا ۔
یہ نقاب پو ش نوجوان پارکنگ ایریاز میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر آتش گیر مادے کے ذریعے گاڑیوں کو جلاتے رہے جب کہ بعض گاڑیوں کو پیٹرول بموں سے آگ لگائی گئی،ان نوجوانوں کی جانب سے گاڑیاں جلانے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی لیکن مقامی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کبھی ایسے وحشیانہ اور مجرمانہ واقعات نہیں دیکھے گئے۔
اپنے گھر سے گاڑیاں جلانے کے واقعے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے والی عینی شاہد خاتون شہری سنڈ بروگ کا کہنا تھا کہ اس صورتحال پر لوگ رو رہے تھے اور پریشان ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں