They are 100% FREE.

اتوار، 3 مئی، 2020

ایران میں مساجد اور اسکول کھولنے کا فیصلہ

ایران میں مساجد اور اسکول کھولنے کا فیصلہ
ایران کی حکومت نے ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد مساجد اور اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ پیر سے ملک کے 132 علاقوں میں مساجد کھول دی جائیں گی، ان علاقوں میں کورونا کے خطرات کم ہیں، تمام مساجد میں سماجی فاصلے اور صحت و صفائی کا خاص خیال رکھاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کم خطرات والے علاقوں میں اسکول بھی 16 مئی سے کھولے جائیں گے، جبکہ پابندیوں میں بتدریج نرمی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے 6 ہزار سے زائد اموات اور متاثرین کی تعداد 96 ہزار سے زیادہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں