اسلام آباد : اگلے چند روز کے دوران طوفانی بارشیں ہوں گی، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے 3 سے 6 مئی تک این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 4 روز کے دوران ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکان کے پیش نظر متعلقہ اداروں اور محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
ہفتہ کو اس حوالے سے جاری ایڈوائزری کے مطابق محکمہ موسمیات نے اتوار سے بدھ کے روز تک ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ این ڈی ایم اے نے موسمیاتی حالات کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی صورتحال میں جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی تلقین کی ہے۔
موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔ اس صورتحال میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھنے، ہنگامی حالات سے نمٹنے، معلومات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو تمام ممکنہ انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ہفتے کی شب کو سوات کے علاقے میں مسلسل کئی گھنٹے تک طوفانی بارش نے تباہی مچا دی اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ طوفانی بارش کے باعث کئی علاقوں سے مکانات کی چھتیں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ واضح رہے کہ ملک میں اپریل کے ماہ میں غیر متوقع بارشوں کے باعث تاحال گرمی کی شدت میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔ جبکہ اب مئی کے ماہ میں بھی غیر متوقع بارشوں کے سلسلے کے آغاز سے موسم کی صورتحال بہتر رہنے کا امکان ہے۔
یہ بلاگ ٹیکسیلا ، واہ اور ارگرد علاقوں کے لوگوں کو مقامی , ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعیات اور مفید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسلام آباد : بینک دولت پاکستان کی جانب سے 50 روپے کا نیا سکہ جاری کردیا گیا ہی. تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے جانے وا...
-
لاہور: سینیئر صحافی و تجزیہ کارنجم سیٹھی نے حکومت کے خاتمے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کی کسی کیس میں ڈس کوالیفیکشن کے باع...
-
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی جارہی ہے...
-
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کےحلقہ پی بی 26 سے کامیاب قرار دیئے گئے امیدوار احمد علی کے مبینہ طور پر افغان شہری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ای...


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں