ذاتی مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کرسکوں گا:کپل دیو
عمران خان کی وزیر اعظم بننے کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو بھی شریک نہیں ہوں گے۔۔بھارتیمیڈیا کے مطابق کپل ذاتی مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کررہے۔اس سے قبل سابق کپتان سنیل گواسکر بھی کمنٹری میں مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت سے معذرت کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان کی وزیر اعظم بننے کی تقریب حلف برداری 18 اگست کو شیڈول ہے۔
عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تین بھارتی کرکٹرز کو مدعو کیا گیا تھا جن میں سابق اوپنر سنیل گواسکر،سابق کپتان کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو شامل ہیں۔۔بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا بڑا موقع ہے توقع ہے پاک بھارت تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو تقریب کا دعوت نامہ قبول کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ ذاتی ہے، سیاسی نہیں، عمران خان سے بہت پرانے تعلقات ہیں، وہ زبردست شخص ہیں، ان کی گرمجوشی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کھلاڑی اورآرٹسٹ رکاوٹوں کو توڑ سکتے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں