They are 100% FREE.

ہفتہ، 11 اگست، 2018

تحریک انصاف کے نو منتخب رکن اسمبلی ظفر خان چائے والا کے اثاثے سامنے آ گئے ، کتنے کروڑ کا مالک نکلا ؟ سن کر عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے


پاکستان تحریک انصاف کا نو منتخب رکن اسمبلی ظفر خان چائے والا دراصل کروڑ پتی نکلاہے ، الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے گوشواروں کے مطابق وہ تین کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کا مالک ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ظفر خان کی ویڈیو چل رہی ہیں جس میں وہ لوگوں کو چائے بنا کر پیش کر رہاہے اور خود کو چائے والا ظاہر کررہاہے تاہم جب اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئیں تو ہر کوئی دنگ رہ گیاہے کیونکہ وہ کروڑ پتی نکلا ہے ۔ تین کروڑ روپے کے اثاثوں میں اس کی ایک کروڑ کی غیر منقولہ جائیداد شامل ہے جبکہ اس کے پاس ایک نان کسٹم گاڑی بھی ہے اور اس کے علاوہ دس تولے سونا بھی رکھتاہے ۔ اس کے علاوہ ان کے بینک اکاﺅنٹ میں بیس لاکھ روپے کیش موجود ہے اور گھریلو سامان کی قیمت 10 لاکھ روپے ہے ۔جب ظفر خان سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ وہ ایک کاروباری ہے اور اس کی راولپنڈی میں گارمنٹس کی دکانیں گھی ہیں ۔

ضرور پڑھیں:باجوڑ سے قومی اسمبلی میں ہوٹل ویٹر نے بڑی سیاسی شخصیت کو شکست سے کر سب کو حیران کر دیا

ظفر خان کے 2017 میں اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ روپے تھی تاہم ایک سال میں اس کے اثاثوں میں 16 لاکھ 80 ہزار روپے کا اضافہ ہواہے ، اس کا کہناہے کہ اس کی جائیداد میں اس کا بھائی اور چچا بھی شریک ہیں تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے چچا کس طرح آپ کی جائیداد میں حصہ دار ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ قبائلی روایات کے مطابق ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں