
لاہور : پنجاب حکومت نے مرحلہ وار لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ حکومت نے مارکیٹس اور کاروبار مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وفاق کی اجازت ملتے ہی کاروبار کھول دیں گے۔زونگ کر کے بازاروں کو مخصوص دن اور مخصوص اوقات میں کھولنے کی تجویز ہے۔
اس کےلیے صنعت کاروں اور تاجر برادری کو وضع کردہ ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔بلوچستان میں 5 مئی کے بعد لاک ڈاؤن ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔سندھ میں مارکیٹیں کھولنے کے لیے سفارشات اور تجاویز تیار کی جارہی ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی زور دیا ہے کہ عوام لمبے عرصے تک لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر پائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کاروبار چلنے سے ہی عام آدمی کو روزگار ملے گا، کرونا کے باعث سب سے زیادہ مشکلات کا شکار عام آدمی ہے، ہمارا مقصد عام آدمی کی مشکلات کا ازالہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار کاروبار کی اجازت کے لیے ایس او پیز تیار کر لیے گئے، صنعتکار و تاجر برادری کو وضع کردہ ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بازار کھولنے کیلئے سفارشات وفاقی حکومت کو پیش کردی ہیں۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مارکیٹوں اور بازاروں کومرحلہ وار کھولا جائے گا، مارکیٹیں اور بازار مخصوص دن اور مخصوص اوقات میں کھولی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سربراہ گوہر اعجاز کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجربرادری کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے باعث سب سے زیادہ مشکلات کا شکار عام آدمی ہے اور کاروبار چلنے سے ہی عام آدمی کو روز گار ملے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں