دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی اب تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی ہواوے اور چائنا موبائل نے ماؤنٹ ایورسٹ پر ساڑھے 6 ہزار میٹر کی بلندی پر فائیو جی (ففتھ جنریشن)کا ٹاورنصب کیا جبکہ دنیا کی سب سے بلند چوٹی کی اونچائی 8848 میٹر ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا سب سے اونچا 5 جی اسٹیشن ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 6500 میٹر پر بھی فائیو جی بہترین انداز میں کام کررہی ہے، 5300 میٹر پر قائم بیس کیمپ میں فائیو جی ڈان لوڈ کی اسپڈ ایک اعشاریہ 66 جی بی جبکہ اپ لوڈ کرنے کی رفتار 215 ایم بی پیز تھی۔ فائیو جی ٹاور نصب ہونے کے بعد کوہ پیمائی کرنے والے ہزاروں افراد انٹرنیٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔
دنیا کے سب سے بلند ترین اینٹینا کی تنصیب کے لیے 8 ٹن کا ضروری سامان، یاک کی مدد سے پہنچایا گیا تھا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ پرٹاورکی تنصیب سےکوہ پیمائی کرنے والے ہزاروں افراد مستفید ہوسکیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں