
کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کی وبا تشویشناک صورت اختیار کرتی جارہی ہے، سندھ حکومت بروقت اقدامات نہ اٹھاتی تو صورتحال بگڑ سکتی تھی، وفاقی حکومت کورونا کے بجائے سندھ حکومت سے لڑرہی ہے۔
ضرور پڑھیں: ایران میں مساجد اور اسکول کھولنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا کی وبا ملک میں تشویش ناک صورت حال اختیار کرتی جا رہی ہے۔کورونا سے اموات کی تعداد میں اضافہ حکومتوں کے لیے الارمنگ ہے۔
انہوں نے سندھ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے اقدامات کی دنیا تعریفیں کر رہی ہے، کورونا کے خلاف سندھ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ہی ملک میں کورونا کے خلاف بروقت اقدامات کا سلسلہ شروع ہوا، سندھ حکومت فوری اقدامات نہ کرتی تو کوروناسے پیدا ہونے والی صورتحال بگڑسکتی تھی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر وفاقی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وفاقی حکومت کورونا کے بجائے سندھ حکومت سے لڑرہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں