They are 100% FREE.

ہفتہ، 2 مئی، 2020

قطر میں خوفناک طوفان نے سب کچھ تہس نہس کر کے رکھ دیا

قطر میں خوفناک طوفان نے سب کچھ تہس نہس کر کے رکھ دیا
دوحہ :قطر میں خوفناک طوفان نے سب کچھ تہس نہس کر کے رکھ دیا۔ طوفان کے باعث کورونا کا فیلڈ اسپتال مکمل تباہ ہو گیا جس میں موجود طبی عملے کے 23 اہلکار زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق قطر میں زور دار طوفان نے اپنی زد میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کر دیا۔ عرب نیوز کے مطابق قطر میں 73 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے شدید طوفان کے باعث کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لیے بنایا گیا فیلڈ اسپتال تباہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قطر میں شدید تیز ہوا اور بارش کے باعث کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لیے بنایا گیا فیلڈ ہسپتال تباہ ہو چکا ہے تاہم کورونا سے متاثرہ سبھی مریض فیلڈ اسپتال تباہ ہونے کے حادثے میں محفوظ رہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہوا کا زور اس قدر شدید تھا کہ اسپتال میں ڈیوٹی پر مامور عملے کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا جس کے باعث طبی عملے کے 23 اہلکار زخمی ہوئے۔
 
 
واضح رہے کہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق قطر کورونا وائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا خلیجی ملک بن گیا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک تھے۔ اب قطر کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قطر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کے بعد مہلک وبا کے کل کیسز کی تعداد 13 ہزار 409 ہو گئی۔
اموات کے معاملے میں قطر کی صورت حال بہتر ہے اور یہاں اب تک 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، اسی کے ساتھ ملک میں کورونا کے 1436 مریض صحت یاب بھی ہو چکے۔ دوسری جانب خلیجی ممالک میں کورونا کی وبا ابتدائی دِنوں میں حکومتوں کے کنٹرول میں رہی تاہم بہترین انتظامات، لاک ڈاؤن اور احتیاطی تدابیر کے باوجود اب یہ وبا ایک خطرناک صورتِ حال میں بدلتی جا رہے ہی۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق خلیجی ممالک میں اب تک مجموعی طور پر58 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ گلف ممالک کی ہیلتھ کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں بہترین حفاظتی تدابیر کے باعث یہ وبا بہت حد تک قابو میں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں