اسلام آباد : تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ بھارت کوپتہ ہے کہ اگر افغان مسئلہ حل ہوگیا تو پھر دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف ہوجائیگی ،بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بھی کلسٹر بم مارے ہیں تاکہ پاکستان افغانستان پر توجہ نہ دے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :بھارتی جارحیت کیخلاف ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں، مریم نواز
جیونیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ جیسے جیسے افغان مفاہمتی عمل آگے بڑھ رہا ہے ، ویسے ویسے بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہوتا جارہاہے ۔ بھارت کوپتہ ہے کہ اگر افغان مسئلہ حل ہوگیا تو پھر دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف ہوجائیگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو یہ خدشہ پیدا ہوگیاہے کہ اگر افغانستان میں طالبان اور امریکہ کے درمیان بریک تھرو ہوگیا تو ٹرمپ پہلے ہی بیان بازی کررہاہے اور دنیا کی توجہ کا مرکز کشمیر بن جائیگا اور اس وقت بھارت چاہتاہے کہ افغان مفاہمتی عمل سے قبل ہی کشمیر کی حیثیت تبدیل کردی جائے اس لئے بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بھی کلسٹر بم مارے ہیں تاکہ پاکستان افغانستان پر توجہ نہ دے اور توجہ مشرقی سرحد کی طرف ہوجائے


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں