They are 100% FREE.

اتوار، 4 اگست، 2019

اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال کا فوری نوٹس لے، شہباز شریف

اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال کا فوری نوٹس لے، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ 7نوجوانوں کی شہادت قابل مذمت اور مہذب انسانوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور کشمیر میں بے گناہ انسانوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے کردار ادا کریں۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہوش کے ناخن لے، یاد رکھے بے گناہ انسانوں کا خون ظالم اقوام اور ریاستوں کو کھا جاتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک سمیت تمام کشمیریوں اور ان کی حقیقی قیادت کو یقین دلاتے ہیں کہ ہر پاکستانی ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں