They are 100% FREE.

پیر، 13 اگست، 2018

شہزادہ چارلس کا لیڈی ڈیانا کی بہن سے معاشقہ ،خبر نے برطانیہ میں تہلکہ مچا دیا


لندن : پرنسس آف ویزل لیڈی ڈیانا کی وفات کے کئی سال بعد شہزاد ہ چارلس کے ایسے معاشقے کی خبر سامنے آگئی کہ پورے برطانیہ میں کھلبلی مچ گئی ،برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادی لیڈی ڈیانا کی بہن لیڈی سارا سپنسر کے ساتھ شہزادہ چارلس سے خفیہ معاشقہ رہا مگر سارا نے شادی سے انکار کردیا تھا۔اس وقت جب شہزادہ چارلس کو شریک حیات کی تلاش کے لئے بڑھتے ہوئے دباوکا سامنا تھا،1977 میں انہوں نے لیڈی سارا سے ملاقات کی، اسی سال وہ لیڈی ڈیانا سے ملے۔

ضرور پڑھیں:پشتونخوا میپ کے رکن بلوچستان اسمبلی نصراللہ کا حلف اٹھانے سے انکار

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چارلس اور سارا خفیہ طور پر ایک دوسرے سے ملتے رہے، شہزاد چارلس سوئس اسکی ریزورٹ گئے تو سارا بھی ساتھ تھیں،ریزورٹ پر لیڈی سارا کاایک صحافی سے بات کرنا چارلس کو پسند نہ آیا، جس کے بعد یہ تعلق اچانک ختم ہوگیا۔1981میں پرنس چارلز سے شادی کے بعد لیڈی ڈیانا پرنسس آف ویلز بن گئیں جبکہ لیڈی سارا نے نیل مک کورکوڈیل سے شادی کرلی۔1997 میں ہونے والے پیرس کار حادثے میں لیڈ ی ڈیانا کی موت کے بعد پرنس چارلس نے کمیلا پارکر سے شادی کرلی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں