They are 100% FREE.

پیر، 5 اگست، 2019

مریم نواز نے جلسے میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگوا دیے

مریم نواز نے جلسے میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگوا دیے

ہندوستان نے اپنی فوجیں کشمیرمیں تعینات کردی ہیں، آج کشمیر میں حملے ہورہے ہیں. آج کشمیریوں کو ہماری ضرورت ہے، لیکن ملک میں وزیراعظم نام کی کوئی چیز نظرآرہی ہے؟ مریم نواز کا عوامی جلسے سے خطاب

لاہور:  مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز نے جلسے میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگوادیے،ہندوستان نے اپنی فوجیں کشمیریوں پر کھڑی کردی ہیں،کشمیریوں کوبتا دو، وہ اکیلے نہیں پورا پاکستان ساتھ کھڑا ہے، آج کشمیریوں کو ہماری ضرورت ہے، لیکن ملک میں وزیراعظم نام کی کوئی چیز نظرآرہی ہے؟ ویسے توبڑی دھمکیاں دیتے ہیں، لیکن آج کشمیر میں حملے ہورہے ہیں اور ہمارا نالائق اعظم خاموش ہے۔
انہوں نے خوشاب جاتے ہوئے راستے میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیریوں کو ہماری ضرورت ہے، لیکن ملک میں وزیراعظم نام کی کوئی چیز نظرآرہی ہے؟ ویسے توبڑی دھمکیاں دیتے ہیں، لیکن آج کشمیر میں حملے ہورہے ہیں اور ہمارا نالائق اعظم خاموش ہے۔
یاد ہے جب انڈیا نے ایٹمی دھماکے کیے تھے ، تونوازشریف نے یہ نہیں کہا تھا کہ واجپائی میرا فون نہیں سنتا، بلکہ نوازشریف نے جب ایٹمی دھماکے کیے تھے ،اس کی وجہ سے کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کرنہیں دیکھ سکتا۔
نوازشریف نے لوگوں کو روزگاردیا، بجلی دی، غریبوں کے گھر کا چولہا نہیں بجھنے دیا، لیکن آج وہی نوازشریف نے گناہ ہوکر 70سال کی عمر میں کوٹ لکھپت کیجیل میں قید ہے۔نوازشریف کا گناہ یہ ہے کہ نوازشریف پاکستانیوں کیلئے ڈٹ کرکھڑا تھا۔نوازشریف کا قصور یہ ہے کہ وہ عوام کے دلوں میں بس رہا ہے۔جج کی ویڈیو تو سب نے دیکھی ہوگی۔جج کہہ رہا تھا کہ نوازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی، نوازشریف بے گناہ تھا۔
مجھ نوازشریف کو سزادینے کیلئے اتنا دباؤ ڈالا گیا کہ میں خود کشی پرمجبور ہوگیا۔نوازشریف کیخلاف جب ایک پائی نہیں ملتی توجج کو کہا گیا نوازشریف کو سزادو۔مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف کیلئے آسان تھا کہ ووٹ کی پرچی کا احترام نہ کرتا اور ڈیل کرلیتا۔کیا 70سال کی تاریخ میں ایسا موقع آیا جو اپنی بیوی کو مرگ بستر پر چھوڑ کرپاکستان میں آگیا،نوزشریف جانتا تھا کہ جس کا سامنا کررہا ہے یہ احتساب نہیں بلکہ بدترین انتقام ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں