They are 100% FREE.

ہفتہ، 2 فروری، 2019

ہزاروں روپے کے بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے اعتراف کیا ہے کہ گیس قیمت میں اضافے سے تمام لوگ متاثر ہوئے ہیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہزاروں روپے کے بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔ اب جس کا بھی بل اتنے ہزار سے زیادہ آئے گا اسے خصوصی رعائیت دی جائے گی، وہ رعایئت کیا ہو گی ؟ جانیں ۔۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے اعتراف کیا ہے کہ گیس قیمت میں اضافے سے تمام لوگ متاثر ہوئے ہیں ، پانچ سال میں گیس کی قیمت  میں اضافہ نہیں ہوا ، مجبوری میں قیمت بڑھانا پڑی ،ملک چلانا ہے تو عوام کو بوجھ بر داشت کر نا پڑیگا ،عوام کیلئے مشکل ہے،جن کے بل 20 ہزار سے زائد ہیں ان کی چار اقساط کی جائیں گی،آئندہ سال حالات بہتر ہوں گے۔
ہفتہ کو وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور وزیراعظم کے مشیر افتخار درانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گیس قیمت میں اضافے سے تمام لوگ متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے پانچ سال میں گیس قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ گیس کمپنیوں کو 154 ارب روپے کا خسارہ تھا۔ انہوںنے کہاکہ گیس چوری 50 ارب روپے سالانہ تھی۔ انہوںنے کہا کہ مہنگی لے کر سستی گیس بیچی جا رہی تھی۔ انہوںنے کہاکہ سالانہ 487 ارب روپے کی گیس خریدی جاتی تھی جو 337 ارب روپے کی بیچی جا رہی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ مجبوری میں گیس کی کی قیمت بڑھانا پڑی۔ انہوںنے کہاکہ سردیوں میں کم سلیب والا بھی اونچی سلیب میں آ گیاجس سے لوگ بہت متاثر ہوئے۔ انہوںنے کہا کہ مقامی گیس پر سبسڈی حکومت کتنی دیر تک دے سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک زمانے میں منافع بخش کمپنی خسارے میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ
گزشتہ حکومت نے آخری سال میں 55 ارب روپے کی گیس اسکیم دیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پنجاب کی صنعتوں کو 25 ارب روپے کی سبسڈی دی 
وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہاکہ ملک کو چلانا ہے کہ عوام کو یہ بوجھ برداشت کرنا ہو گاتاہم آئندہ سال حالات بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ گیس کرائسس کو حل کرنے کیلئے مقامی تیل و گیس کی تلاش تیز کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مجھے افسوس ہے کہ عوام کیلئے مشکل ہے،جن کے بل 20 ہزار سے زائد ہیں ان کی چار اقساط کی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ سوئی کمپنیوں کے دفاتر ہفتہ اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔ غلام سرور خان نے کہاکہ گیس کی قیمتوں کا تعین کی منظوری ای سی سی نے دی۔ انہوں نے کہا کہ سوئی کمپنیوں کی تنخواہیں بہت زیادہ ہے،انکی تنخواہیں بھی سرکاری ملازمین جتنی ہونی چاہیے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ عوام کو حقائق بتائے ہیں کیونکہ پر عوام پہ بوجھ ہے۔ ایک سوال پرانہوںنے کہاکہ اقساط کی تعداد چار سے زائد کرنے پر بھی غور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حج اخراجات میں اضافہ کی بنیادی وجہ روپے کی قیمت میں کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں کم از کم 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔سعودی
عرب پٹرولیم کے شعبے کے علاوہ کھاد ایل این جی زراعت اور متبادل ذرائع توانائی میں سرمایہ کاری کریگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں