They are 100% FREE.

ہفتہ، 2 فروری، 2019

نواز شریف جیل سےطبی معائنےکیلئے سروسز سپتال منتقل

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابقوزیراعظم نوازشریف کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ہسپتال میں نوازشریف کے شوگر ، بلڈ پریشر، گردوں اور دیگر ٹیسٹ کیے جائیں گے، پارٹی کارکنان نے جیل کے باہرنوازشریف کے حق میں نعرے لگائے اور کبوتروں کو آزاد کرکے اظہار یکجہتی بھی کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق گزشتہ دنوں سے خبریں زیرگردش تھیں کہ انہیں صحت سے متعلق شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
نوازشریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ان کا لندن میں بائی پاس بھی ہوچکا ہے۔ تاہم ن لیگی قیادت کے اصرار پر آج سابق وزیراعظم نوازشریف کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر جیل کے باہر پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود۔  کارکنان نے نعرے لگائے اور کبوتروں کو بھی آزاد کیا۔
داخلہ پنجاب نے کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کو مراسلہ بھجوایا تھا جس میں سابق وزیراعظم کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی باقاعدہ اجازت دی گئی۔میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی ناساز طبیعت کے پیش نظر انہیں جیل سے باہر اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق سروسزہسپتال کا تین رکنی میڈیکل بورڈ نوازشریف کا 
معائنہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے لئے تیار کردہ کمرے میں 2 بیڈ، مہمانوں کےلئے صوفے اور میز کا انتظام ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں