ٹیکسلا: ممبر پنجاب اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بلدیات مقرر کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری، مبارکباد دینے کے لئے آنے والوں کا تانتا بندھ گیا،
اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی و تحریک انصاف کے راہنما صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بلدیات ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز ملنا حلقہ کے بزرگوں ،دوستوں ماؤں بہنوں کی دعاؤں کا ثمر ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میری پوری کوشش ہوگی کہ نہ صرف ان کے اعتماد پر پورا اتروں بلکہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کروں،وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی سرپرستی میں حلقہ کے عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا،
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا کہ حلقہ کے عوام کے حقوق کا تحفظ اور حلقہ کے محنت کشوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنا میرا فرض اؤلین ہے،نئی ذمہ داری کے باوجود پہلے سے بڑھ کر حلقہ کے عوام کے لئے حاضر ہوں،مجھے فخر ہے کہ میدان سیاست میں مخلص دوستوں اور بزرگوں کی سرپرستی حاصل ہے، جس طرح
میرے دادا ملک اکبر دین چٹان(مرحوم) اور میرے والد محترم ملک مسعود اکبر(مرحوم) نے اس علاقہ کی بلا تفریق بھرپور خدمت کی اسی طرح ہم انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر اپنا کرادار ادا کر رہے ہیں ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں