
گزشتہ روز چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر مستعفی ہونے والے رضا ربانی نے اپنا استعفیٰ واپس نہ لینے کا اعلان کردیا
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر، سابقچئیرمین سینیٹ رضا ربانی مستقل طور پر مستعفی ہوگئے، گزشتہ روز چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر مستعفی ہونے والے رضا ربانی نے اپنا استعفیٰ واپس نہ لینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح دگنی، وفاقی ادارہ شماریات نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی
رضا ربانی نے گزشتہ روز صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر دیگر پی پی سینیٹرز کے ہمراہ اپنے استعفے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کو بھجوا دیے تھے۔ اب میڈیا رپورٹس کے مطابق رضا ربانی نے بلاول بھٹو کو واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیں گے۔
دوسری جانب چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف سینیٹ میں اپ سیٹ شکست کے بعد سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ اپوزیشن کی کس جماعت کے سینیٹرز نے اپنے ووٹ فروخت کیے۔ اس بحث کے آغاز کے بعد الزامات سے بچنے کیلئے پیپلز پارٹی کے تمام سینیٹر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : ملک پرویز ٹھیکیدار(محلہ پڑی) اور زبیر قتل
پیپلز پارٹی کے تمام سینیٹرز نے گزشتہ روز اپنے استعفے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوا دیے تھے۔
پیپلز پارٹی کے کل 21 سینیٹرز نے اپنے استعفے پارٹی چئیرمین کو بھجوائے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں