They are 100% FREE.

ہفتہ، 2 فروری، 2019

بلوچستان میں بم دھماکہ، متعدد ایف سی اہلکار نشانہ بن گئ

دہشتگردوں نے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا ڈالا


دھماکہ چمن کے علاقے گلستان میں ہوا جس کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، زخمیوں کو فوری سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا

چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دہشتگردوں نے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناڈالا۔ ظفر شہید چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں تین ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چمن کے قریب دہشتگردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حملہ سڑک کنارے کھڑے موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ظفر شہید چیک پوسٹ کے قریب گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیں کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں