
وزیراعظم نے نجم سیٹھی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کی۔ بابر اعوان
زیراعظم عمران خان نے اپنی عائلی زندگی کے بارے میں پراپیگنڈہ کرنے والے صحافی نجم سیٹھی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نجم سیٹھی پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کے مطابق وزیراعظم نے مجھے نجم سیٹھی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کی ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح دگنی، وفاقی ادارہ شماریات نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی
انہوں نے کہا کہ میں نے نجم سیٹھی کے خلاف ہتک عزت آرڈیننس 2002ء کے دفعہ 4 کے تحت دعویٰ تیار کر کے اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔نجم سیٹھیکے خلاف 10 ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں دائرکیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی عائلی زندگی کے بارے میں شرمناک دعویٰ کیا گیا۔ جعلی خبروں کے حوالے سے کسی طور نرمی نہیں برتی جا سکتی، ٹی وی پر بیٹھ کر قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے اور افراد کی ساکھ مجروح کرنے کی کوششوں کا راستہ روکنا ہو گا۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ نجم سیٹھی عدالت میں اپنے دعویٰ کے دفاع کے لیے پیش ہوں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی عائلی زندگی کے بارے میں معروف صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے 28 مارچ 2019ء کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خبر دی تھی اور کہا تھا کہ میری چڑیا نے مجھے خبر دی ہے کہ بنی گالہ میں پھڈا ہو گیا اور کام تمام ہونے ہی والا تھا کہ کچھ لوگوں میں بیچ میں پڑ کر اس معاملے کو ٹھنڈا کیا۔
جس کے بعد ایک مرتبہ پھر کوئی مسئلہ ہو گیا اور وہ پھٹ پڑے۔ عمران خان کی نجی زندگی کے بارے میں اس طرح کی خبر دینے پر نجم سیٹھی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اب وزیراعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان پر بابر اعوان کے ذریعے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں